ایران کا امریکہ میں سعودی سفیر کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتارملزم تک رسائی کا مطالبہ ۔

ایران کا امریکہ میں سعودی سفیر کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتارملزم تک رسائی کا مطالبہ ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں ایرانی وزارت خارجہ نے سوئٹرزلینڈ کے سفیرکوطلب کیا۔اور ان سے مطالبہ کیا کہ امریکہ میں گرفتار ایرانی نژاد امریکی شہری منصور ارباب سیار سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔ایرانی وزارت خارجہ کاکہناتھا کہ منصورارباب سیار پرسعودی سفیر کے قتل کے منصوبے کے امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ انیس سو اناسی کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران میں سوئٹرزلینڈ کا سفارت خانہ امریکی معاملات کی نگرانی کررہاہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular