عرب لیگ نے شام کوملک میں سیاسی اصلاحات کے لئے پندرہ دن کی مہلت دے دی

عرب لیگ نے شام کوملک میں سیاسی اصلاحات کے لئے پندرہ دن کی مہلت دے دی

گزشتہ ہفتے شامی صدربشارالاسد کی سیکیورٹی فورسز کے مظاہرین کے خلاف خونی کریک ڈاﺅن کے بعد شامی حزب اختلاف نے شام کی عرب لیگ کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ قاہرہ میں ہونے والےعرب لیگ وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں عرب ممالک کی مخالفت کے بعد شام کو سیاسی اصلاحات کے لئے پندرہ روز کی مہلت دے گئی ہے ۔ عرب لیگ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ شام کے مسئلے کے حل کیلئے حکومت کو ایک موقع دیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں شام کی حکومت اور اپوزشن سے مذاکرات کئے جائیں گے ، عرب لیگ نے اس سے پہلے بھی شامی صدرسے ملک میں جاری خونریزی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نےعرب لیگ کا بیان مسترد کرتے ہوئے تنظیم کے نام ایک خط لکھا تھا کہ شام کے خلاف اقدام عرب لیگ کے چارٹرکے اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں مارچ کے وسط سے جاری صدر مخالف تحریک کے دوران اب تک تین ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular