پشاورکےعلاقے چمکنی میں دوافراد کو اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتارکر لیاگیا۔

پشاورکےعلاقے چمکنی میں دوافراد کو اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتارکر لیاگیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کیا جارہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے چمکنی میں جی ٹی روڈ پرگاڑی نمبردو پانچ پانچ تین ایبٹ آباد کوحراست میں لےکردوملزمان کوگرفتارکرلیا ۔گاڑی سےچارکلاشنکوفز، دس رپیٹرز،چارپستول اورساڑھے چارہزارکارتوس برآمد ہوئےہیں۔گرفتار ہونے والےملزم غلام مصطفیٰ کاتعلق ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ شاہ ولی کاتعلق پشاورکےعلاقے متنی سے ہے۔پولیس ذرائع کےمطابق ملزموں سے تفتیش جاری ہےاورمزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular