سمندری طوفان اوفیلیا آئرلینڈ اور برطانوی جزائر سے ٹکراگیا. اب تک دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
پچاس سال کے سب سے سخت ترین سمندری طوفان نے آئرلینڈ میں تباہی مچادی،، مختلف حادثات میں ایک معمر خاتون اور ایک تیس سالہ نوجوان ہلاک ہوگئے، برطانوی جزائر، آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ سے ٹکرانے والے طوفان کے باعث مقامی لوگوں کوسخت مشکلات کا سامنا ہے، آئرلینڈ میں ایک لاکھ بیس ہزار جبکہ برطانیہ کے چار ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں،،طوفان کے باعث چلنے والی تیز ہواﺅں کی وجہ سے بھی کافی نقصان ہوا ہے، یہ تیز ہوائیں آئرلینڈ میں ایک فٹبال سٹیڈیم کی چھت ہی اڑا کر لے گئیں، برطانیہ میں ان ہواﺅں کی وجہ سے آسمان سرخ رنگت اختیار کرگیا ہے، دونوں ممالک میں تیز ہواﺅں کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے اور سینکڑوں پروازیں معطل کی جا چکی ہیں ، ادھر آئرلینڈ میں دس میٹر تک بلند لہروں کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں،، حکومت نے امدادی کاموں کیلئے فوج کو طلب کرلیا ہے