بھارت کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے

  بھارت  کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے


حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ ہمارا مقدمہ میرٹ کا ہے ۔ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کی جا رہی ہے۔ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی مظالم کا ایک سلسلہ شرور ہوا۔ بچوں کو فاسفورس شیلز سے اندھا کیا جا رہا ہے۔ وکلاء برادری سری نگر میں جاکر مظالم دیکھےمشعال ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے اپیل ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ وکلا کشمیری عوام کے لیے بھی تحریک چلائیں۔وکلا کی آوازدنیا بھر میں سنی جائے گیمشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اور ان کی معصوم بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

Most Popular