گذشتہ 2 ہفتوں کے اندر دنیا نے شام اور افغانستان میں ٹرمپ کی طاقت اور عزم پر مبنی اقدام کا مظاہرہ دیکھ لیا ہے:صدر پینس

گذشتہ 2 ہفتوں کے اندر دنیا نے شام اور افغانستان میں ٹرمپ کی طاقت اور عزم پر مبنی اقدام کا مظاہرہ دیکھ لیا ہے:صدر پینس

امریکہ اور شمالی کوریا ایک بار پھر آمنے سامنے  امریکہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا پر حملہ کر سکتے ہیں ،،امریکی نائب صدر پینس نے جنوبی کوریائی صدر کے ہمراہ سئیول میں پریس کانفرنس کی،، پینس نے جنوبی کوریا کے دفاع کے لیے امریکی حمایت اور علاقائی سلامتی کے بارے میں تمام فیصلوں میں تعاون پر زور دیا ،انہوں نے شام اور افغانستان میں حالیہ امریکی فضائی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کِم جونگ کی حکومت جوہری خدشات کے عزائم سے باز نہیں آتی تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوجی طاقت استعمال کریں گے، جبکہ جنوبی کوریا کے وزیر دفاع ہوانگ نے کہا کہ ہم شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل خطرات کی شدت اور ضرورت سے آگاہ ہیں اور شمالی کوریا کے خلاف عالمی نیٹ ورک کا دباؤ تنگ کرنے کے اقدام کے حامی ہیں،، تاکہ شمالی کوریا اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے پرتیار ہو جائے، ورنہ اس کیلئے برا ہوگا  خیال رہے اس سے قبل شمالی کوریا بار بار امریکہ پر حملہ کرنے کی دھمکی دے چکا ہے۔

Most Popular