"داعش" کے ظہور کے بعد شام سے امریکا فرار ہونے والی ایک 22 سالہ دوشیزہ کو سال 2015ء کے لیے امریکا میں عرب دنیا کی 'ملکہ حسن' مُنتخب کرلیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق "مس عرب یوایس اے" کے لیے 19 دو شیزائوں کے درمیان مقابلہ امریکی ریاست "ایریزونا"میں ہوا۔ "مِس عرب مقابلے کی دوڑ میں شامل انیس دوشیزائوں میں پانچ کا تعلق مراکش، چار شام، چار مصر، دو فلسطین، دو لبنان، ایک اردن اور ایک لیبیا سے تھی ,ملکہ حسن منتخب ہونے والی شامی دو شیزہ 22 سالہ فابیولا ابراہیم دو ہزار گیارہ میں داعش" سے اپنی زندگی اور عزت دونوں کو خطرے میں محسوس کرتے ہوئے امریکا چلی آئی تھیں ی۔

Most Popular