جنوبی کوریا کی بحران کو حل کرنے کے لئے شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش
جنوبی کوریا نے جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے شمالی کوریا سے دوطرفہ مذاکرات پھر سے شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اعلان کیا کہ اگرشمالی کوریا تیار ہو تو دونوں فریق سکیورٹی اور سرحدی معاملات سے متعلق اپنے مذاکرات دوبارشروع کرسکتے ہیں۔جنوبی کوریا کے صدر نے کہا ہے کہ وہ جزیرہ نمائے کوریا میں جنگ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر یں گے۔جنوبی کوریا میں دونوں کوریاوں کے اتحاد کی وزارت نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بارے میں جنوبی کوریا کی پالیسی نہ تو مخاصمانہ ہے اور نہ ہی وہ شمالی کوریا کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔