سپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے دو حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد چودہ ہو گئی ہے
بارسلونا کے بعد کیمبرلز میں بھی حملہ آوروں نے ایک گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کی کوشش کی جس میں سات افراد زخمی ہوگئے،، انہی زخمیوں میں سے ایک خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی،، جس کے بعد سپین میں دہشتگرد حملوں میں مارے جانے والے افراد کی تعداد چودہ ہوگئی،، جمعرات کی شام بارسلونا میں دہشتگردوں نے راہگیروں پر گاڑی چڑھادی تھی جس میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے،،بارسلونا حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے. کیمبرلز میں پولیس کی فائرنگ سے پانچ دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے ہیں،، ان دہشتگردوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں،، حکام بارسلونا اور کیمبرلز کے حملوں کے تانے بانے بدھ کو ایک گھر میں ہونے والے دھماکے سے جوڑتے ہیں، جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا. ملک میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد سپین کی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے،، بارسلونا میں حملے کی جگہ پر لوگوں کی بڑی تعداد ہلاک افراد کی یاد میں پھول رکھ رہی ہے،، جبکہ لوگوں نے حملے میں مارے جانے افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی