روسی صدرولادیمر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو ٹیلی فون کر کے سینٹ پیٹرزبرگ میں ممکنہ دہشتگرد حملے سے متعلق سی آئی اےکی معلومات پرشکریہ اداکیا
روسی خبرایجنسی کے مطابق پیوٹن نے کہا کہ روس بھی مستقبل میں امریکا پرکسی بھی ممکنہ حملےکی معلومات ملنے پر امریکا سے شیئرکرےگا،
روسی سیکیورٹی سروس نےدو روز قبل داعش کے دہشتگرد حراست میں لیےتھے،جو مبینہ طور پر سینٹ پیٹرزبرگ کےچرچ اوردیگراہم مقامات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہےتھے جس سے بڑی تعداد میں جانوں کا ضیاع ہوسکتا تھا بتایا جاتا ہے کہ روس کوامریکی سی آئی اے نےدہشتگردوں کی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات دی تھیں۔ ڈانلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد روسی صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونیوالی یہ دوسری ملاقات ہے