بھارت میں مسلمانوں اور دلتوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے
مودی کے بھارت میں مسلمانوں اور دلتوں پر پہلے سے تنگ زمین اتر پردیش میں یوگی ادتیہ ناتھ کی حکومت میں مزید سکڑ گئی ہے،، یوپی کے شہر مظفر نگر میں ایک دلت نوجوان کو انتہا پسند ہندوﺅں نے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا، بے لگام ہندو اپنے ہی ہم مذہب کو ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے پیٹتے رہے،، ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی خود ہی بنائی،، ہندو انتہا پسندوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان پر الزام لگایا گیا کہ اس نے ہندوﺅں کے بھگوانوں کی توہین کی ہے،، پولیس کی جانب سے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے