مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا: ٹرمپ
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ مستقبل قریب میں شمالی کوریا کے ساتھ تنازع پرامن طریقے سے حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا بلکہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات بھی بے نتیجہ ہوسکتے ہیں انہوں نے روس پر بھی کڑی تقنید کی اور کہا کہ روس نے شمالی کوریا کے ساتھ نرم گوشہ رکھا ہوا ہے اور سلامتی کونسل کی طرف سے سخت پابندیاں لگنے میں رکاوٹ بن رہا ہے دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف مزید سخت پابندیوں پر 20ممالک نے اتفاق کر لیا ہے جوہری پروگرام کے خاتمہ کے آغاز تک شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں جاری رہیں گی