افغانستان پاکستان پردباوبڑھانے چاہتا ہے ، اور افغانستان سمجھتاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کی حمایت نہیں کرتا:نکی ہیلی
امریکہ نے ایک بار پھر خطے میں بے امنی پیدا کرنا شروع کر دی ،، اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی ایک بار پھر پاکستان پر زہر اگلنے لگی،،نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے وفد کے ساتھ افغانستان کا دورہ کیا ، نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ افغانستان نے امن مفاہمتی عمل میں پاکستان کو اپنا رویہ تبدیل کرنے پر زور دیا ہے،، نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پر آجائیں گے، افغانستان نے امن مفاہمتی عمل میں پاکستان کو آن بورڈ لانے اور پاکستان کا رویہ تبدیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھانے کا کہا ہے،،
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سمجھتا ہے وہ پاکستان کی طرف دس قدم بڑھتا ہے اور پاکستان دس قدم پیچھے ہٹ جاتا ہے،،