دنیا کے بیس ممالک نے جارحیت پھیلانے والے ملک شمالی کوریا پر پابندیوں پر اپنی رضامندی ظاہر کر دی
شمالی کوریا کے خلاف مزید سخت پابندیوں پر 20ممالک نے اتفاق کر لیا،، یہ پیش رفت کینیڈا میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں ہوئی،، اس دو روزہ اجلاس کی میزبانی امریکہ اور کینیڈا نے کی تھی،، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اس موقع پر کہا کہ اگر پیانگ یانگ متنازعہ جوہری و بیلسٹک میزائل پروگرام ترک نہیں کرتا تو اس کے خلاف عسکری کارروائی کا امکان موجود رہے گا،، امریکہ جوہری طاقت والے شمالی کوریا کو ہرگز قبول و منظور نہیں کرے گا ،، شمالی کوریا ہوش کے ناخن لے،، اور پابندیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ملکی انتظامیہ اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنا شروع نہیں کر دیتی،،ادھر امریکی فوج نے شمالی کوریا کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لئے پہلی مرتبہ اپنی سرزمین پر فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔