حج وعمرہ زائرین کی وہیل چیئر دھکیلنے کےلئے عمر کی حد25سے 60سال تک مقرر
سعودی حکومت نے حج و عمرہ کے دوران زائرین کی وہیل چیئر دھکیلنے والے افراد کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی۔حرمین الشریفین کی انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حج اور عمرہ کی ادائیگی کے دوران صرف 25 سے 60 سال کی عمر کے مرد وخواتین کو معذور و ضعیف زائرین کی وہیل چیئر دھکیلنے کی اجازت ہو گی۔واضح رہے کہ وہیل چیئر دھکیلنے کے لیے عمر کی حد زائرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے مقرر کی گئی ہے۔