قزاقستان میں بس میں آگ لگنے کے باعث باؤن افراد جھلس کرہلاک
قزاقستان کے شمال مغربی علاقے اکتاؤ میں بس میں آگ لگنے سے دوڈرائیوروں سمیت باؤن افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔حادثے میں پانچ افراد جلتی بس سے چھلانگ لگا کراپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے جنھیں ریسکیو اداروں نے جائے حادثہ پرطبی امداد دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بس میں پچپن مسافراوردو ڈرائیورسوارتھے۔مقامی میڈیا کے مطابق بس میں ازبک شہری سفرکررہے تھے جوکاروبارکی غرض سے روس کا سفرکرتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بس میں لگنے والے آگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں