افغانستان کی فوج اورحکومت واشنگٹن کے تعاون کے بغیرچھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی, افغان صدراشرف غنی
روسی ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے افغان صدراشرف غنی نے امریکی تعاون کے بغیراپنی حکومت کی نااہلی کا اعتراف کرلیا۔انھوں نے کہا کہ امریکی تعاون کے بغیرافغان نیشنل آرمی چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی اورافغان حکومت کا وجود بھی باقی نہیں رہ سکتا۔انھوں نے کہا کہ امریکا پرانحصارکرنے کی بڑی وجہ کابل حکومت کے پاس پیسے کی کمی ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کوبارہ عالمی دہشتگرد تنظیموں سے خطرہ ہے۔خودکش بمبارافغانستان بھیجے جارہے ہیں۔طالبان نے پشتون بیلٹ کے بڑے حصے پرقبضہ کررکھا ہے۔کابل حکومت انھیں بے دخل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔افغان صدرکا کہنا تھا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں۔طالبان نے افغان عوام کواتنا خوفزدہ کردیا ہے کہ وہ کابل حکومت پراعتمادکرنے کیلئے تیار نہیں۔خیال رہےامریکا افغانستان کودفاعی بجٹ کانوے فیصد ادا کرتا ہے جبکہ سولہ سال بعد بھی امریکا کوافغان جنگ میں کامیابی نہیں مل سکی