پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فادرز ڈے منایا جارہا ہے۔
ماں کے قدموں تلے جنت تو باپ جنت کا دروازہ ، اپنی نسل کے لئے پر چیز قربان کرنے والے کا نام والد ہے ، اولاد کی اخلاقی تربیت اور شفیق سائے کے لیےباپ قدرت کا عطیہ ہے،،باپ کی مثال ایک گھنے درخت کی مانند ہے جو زمانے کی تلخیوں کو خود برداشت کرتا ہے مگر اولاد کو اپنے سائے میں رکھ کر انہیں مشکلات سے بچاتا ہے،،، یوں تو بچوں کے لئے والدین کی محبت لازوال ہوتی ہے۔ ماں، گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے تو باپ، گھر چلانے کےلئے اخراجات کا انتظام کرتا ہے،،، بچوں کی بہتر زندگی کےلئے اپنی خوشیاں قربان کرنے والا والد اپنی ذات سے بےنیاز ہوجاتاہے اوراولاد کی کامیابی کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنا لیتا ہے،، دنیاکے اٹھاون ممالک میں ہرسال جون کے تیسرے اتوارکوفادرڈے کے طورپرمنایاجاتاہے۔اس موقع پر والد کے ساتھ الفت ومحبت کے جذبے کو بڑھانے کے عزم کو بھی دہرایا جاتا ہے۔،،سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ والد کےلئے تو ایک دن منایا جاتا ہے مگر والد اپنے بچوں کےلئے ساری زندگی وقف کردیتا ہے۔ ۔۔۔۔