برازیل میں مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

برازیل میں مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

برازيل کی جنوب مشرقی رياست ميں مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار پندرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق مسافر بس ميں چون افراد سوار تھے، زخميوں کو فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے ہيلی کاپٹر کے ذريعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عينی شاہدين کے مطابق ایک کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے تیز رفتار بس ٹرک سے جاٹکرائی جس سے بس کی ایک سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پوليس نے واقعے کی تحقيقات شروع کردی ہيں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular