اسرائیلی فوج نے ایک اور 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک اور 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید کردیا۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سولہ سالہ نوجوان مراد یوسف ابو غازی شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔

Most Popular