امریکہ نے شام میں القاعدہ کے خلاف فضائی کارروائی میں مسجد کو ہدف بنانے کی خبر کی تردید کر دی۔

امریکہ نے شام میں القاعدہ کے خلاف فضائی کارروائی میں مسجد کو ہدف بنانے کی خبر کی تردید کر دی۔

امریکی دفاعی ادارے نے شام میں مسجد پر حملہ کرنے کی خبر کی تردید کر دی ہے،، پینٹاگان کے ترجمان کے مطابق طیاروں نے حلب کے قریب واقع مسجد سے ملحقہ عمارت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مسجد کو ہدف بنانے کی خبر کو جھوٹ قرار دیدیا۔پینٹا گون حکام کے مطابق فضائی کارروائی میں القاعدہ کے درجنوں جنگجو ہلاک ہوئے جو ایک اجلاس میں شریک تھے۔ پینٹا گون نے حملے کے بعد کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شام میں ہونے والے حملے میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Most Popular