امریکی خفیہ ادارے کا اہم ترین لیپ ٹاپ چوری ہوگیا۔

امریکی خفیہ ادارے کا اہم ترین لیپ ٹاپ چوری ہوگیا۔

امریکی خفیہ ادارے کے اہلکار کی گاڑی سے لیپ ٹاپ چوری کرلیاگیا۔ لیپ ٹاپ میں سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے پرائیویٹ ای میلز کے استعمال کے حوالے سے انکوائری کی تفصیلات بھی موجود تھیں، امریکی خفیہ ادارے کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایک اہلکار کا لیپ ٹاپ چوری ہو گیا ہے، ادارے کا مزید کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ میں کئی سیکیورٹی لیئرز لگائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وکی لیکس نے سی آئی اے کے خفیہ ہیکنگ ہتھیاروں کا انکشاف کیا تھا،جس کے مطابق سی آئی اے کے پاس کمپیوٹراور فون ہیکنگ کے آلات موجود ہیں، دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جرمن چانسلر انگلیلا میرکل اور ان کے درمیان فون ٹیپ کیے جانے کا دعوٰی کیا ہے ،، ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ باراک اوباما کے دور صدارت میں ان کے اور جرمن چانسلر انگلیلا میرکل کے درمیان فون کالز کو ٹیپ کیا گیا، تاہم ریپبلکن اور ڈیموکریٹک کانگریسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے فون ٹیپ کیے جانے کے دعوے پر یقین نہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعوٰی جرمن چانسلر انگلیلا میرکل سے ملاقات کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا،، ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فون ٹیپ کے حوالے سے کیے جانے والے دعوٰے پر انگیلا میرکل نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

Most Popular