فرانس کے ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکار کی گن چھیننے والا مشتبہ شخص فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا

فرانس کے ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکار کی گن چھیننے والا مشتبہ شخص فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا

فرانس میں ایئرپورٹ پر گارڈ سے گن چھیننے والا شخص سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا,ترجمان فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق پیرس کے اورلے ایئرپورٹ پرملزم نے سکیورٹی اہلکار کی گن چھینی اور قریب واقع ایک دکان میں جا گھسا جسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا, ٹرمینل میں فائرنگ کے بعد ایئرپورٹ کو خالی کرا لیا گیا,پولیس کےمطابق مذکورہ شخص شدت پسند خیالات رکھتا تھا جو اس سے پہلے چیک پوسٹ پر ایک پولیس آفیسر کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا۔ مشتبہ شخص کی عمر 39 برس تھی اور وہ سکیورٹی اداروں کو چوری اور منشیات کے کئی مقدمات میں مطوب تھا۔ پولیس نے اس کے والد اور بھائی کو حراست میں لےلیاہے,فرانسیسی صدر فرانسو اولاند کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی سے متعلقہ ادارے اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کی نشاندہی کے لیے ملک بھر میں آپریشن جاری ہیں, انہوں نے کہا یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے. دہشت گردی کے مختلف واقعات کے دوران فرانس میں پچھلے دو برسوں میں دو سو تیس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

Most Popular