پیرو میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہوگئی

پیرو میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہوگئی

پیرو میں طوفانی بارشوں سے آنے والے سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ ملک کا بڑا حصہ سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث ایمر جنسی نافذ کر د گئی ہے۔ تودے گرنے اور دریاؤں سے آنیوالے سیلابی ریلوں کے باعث پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دارالحکومت لیما میں پھنسے لوگوں کو رسیوں کی مدد سے نکالا جا رہا ہے
پیرو میں دسمبر سے جاری بارشوں کے باعث سیلاب سے اب تک باسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ زرعی زمین بھی زیر آب آگئی ہے۔ ریسکیو ورکز سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری رکھے ہوئےہیں۔

Most Popular