امریکہ کی ایران پر جوہری پابندیاں نہ لگانے کے فیصلے کی توسیع

امریکہ کی ایران پر جوہری پابندیاں نہ لگانے کے فیصلے کی توسیع

بڑے ملک کے بڑے صدر کا بڑا یوٹرن ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جوہری پابندیاں نہ لگانے کے فیصلے کی توسیع کر دی ہے,نرمی کا یہ معاہدہ 2015 میں ایران اور دنیا کی چھ عالمی قوتوں کےدرمیان طے پایا تھا ، ماضی میں صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو ’بدترین معاہدہ‘ قرار دیا تھا،، ماضی میں تنقید کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایران آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے، صدر اوباما ان کے ساتھ 'مہربان' تھے،، لیکن میں نہیں ،یہ پہلا موقع ہے کہ صدر ٹرمپ کو اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑا ، اس سے قبل سابق امریکی صدر براک اوباما نے اس معاہدے کی توسیع کی تھی، ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ ’اگر میں منتخب ہو گیا تو اس تباہ کن معاہدے کو ختم کرنا میری اولین ترجیح ہوگی،، لیکن اب ٹرمپ نے بڑا یو ٹرن لے کر سب کو حیران کر دیا

Most Popular