شاہی خاندان کے گرفتار افراد کو رہائی کے بدلے ستر فیصد اثاثوں سے دست برداری کی پیش کش کردی
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمتوں کے باعث بجٹ خسارہ پورا کرنے کا حل ڈھونڈ لیا ہے،، کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں اور سابق وزرا کی رہائی پر غور شروع کردیا ہے،،گرفتار شاہی افراد کو دولت کا سترفیصد دینے کے عوض رہائی کی پیش کش کردی ہے،یاد رہے،رواں ماہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم میں متعدد شہزادوں سمیت سابق وزرا اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کیا تھا،،زیر حراست افراد میں العربیہ چینل سمیت کئی اداروں کے مالک شہزادہ ولید بن طلال اور بن لادن کمپنی کے چیئرمین بھی شامل ہیں،،ان تمام گرفتار افراد کو ریاض کے فائیو سٹار ہوٹل میں حراست میں رکھا گیاہے