امریکا اورجنوبی کوریا کے درمیان جاری جنگی مشقوں پربات چیت کے لیے تیارہے :پیانگ یانگ
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیرہان تائی سونگ نے غیرملکی خبرایجنسی کواٹرویومیں بتایا کہ پیانگ یانگ امریکا اورجنوبی کوریا کے درمیان جاری جنگی مشقوں پربات چیت کے لیے تیارہے مگرامریکا کی جانب سے ممکنہ ایٹمی حملے کے پیش نظرشمالی کوریا کا جوہری پروگرام جاری رہے گا۔انھوں نے واشنگٹن کی جانب سے شمالی کوریا کودہشتگرد ریاست قراردئیے جانے کے ممکنہ فیصلے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگرامریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف دشمن پالیسیاں جاری رہیں توپھرکسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔