برطانیہ: ہیلی کاپٹر اور طیارے میں ٹکر، 4 افراد ہلاک

برطانیہ: ہیلی کاپٹر اور طیارے میں ٹکر، 4 افراد ہلاک

برطانیہ میں ہیلی کاپٹر اور طیارہ پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شمال مغربی علاقے بکنگھم شائر کی فضاﺅں میں ہیلی کاپٹر اور طیارہ آپس میں ٹکرا گئے۔ حکام کے مطابق دونوں کے درمیان ٹکر ایک ہزار فٹ کی بلندی پر ہوئی۔ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور دوسرا شخص موقع پر ہلاک ہو گئے۔ طیارے میں سوار صرف 2 افراد مارے گئے۔

Most Popular