پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک41 افراد ہلاک اور 71زخمی
پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک اکتالیس افراد ہلاک جبکہ اکہتر زخمی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ رات ہونے والی بارش سے فائرفائٹرز کو آگ پر قابو پانے کے لیے کافی مدد ملی، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کم ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چار ماہ میں یہ دوسری بار پرتگال کے جنگلات میں آگ لگ چکی ہے۔ جون میں لگنے والی آگ سے چونسٹھ افراد ہلاک جبکہ دو سو پچاس سے زیادہ زخمی ہوئے تھے،، حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیسے لگی اس بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہے