مظلوم کشمیری لڑکیوں کی چٹیا کاٹنے والے بے نقاب ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا مکروع چہرہ پھر سے بے نقاب ہو گیا، لڑکیوں کی چٹیا کاٹنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ظالم بھارتی فوجی ہی نکلے، چٹیا کاٹنے کے معاملے پر نہتے کشمیریوں اور قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جس میں کئی کشمیری زخمی ہوگئے، درندہ صفت بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر ظلم کا یہ سلسلہ کئی روز سے جاری تھا، جہاں وادی میں لڑکیوں کی چٹیا کاٹنے کے متعدد واقعات سامنے آ رہے تھے اور اب ان واقعات کے پیچھے بھی بھارتی فوجی ہی نکلے، اس الزام میں ابتدائی طور پر تین فوجی ملوث پائے گئے ہیں ،، جس پر کٹھ پتلی حکومت اور انتظامیہ بے حس بنی ہوئی ہے، وادی میں بھارتی بربریت دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے ،، لیکن بھارتی فوج کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتے۔