ناقص کھانے کی شکایت انڈین فوجی اہلکار کو مہنگی پڑگئی۔

ناقص کھانے کی شکایت انڈین فوجی اہلکار کو مہنگی پڑگئی۔

بھارت میں ناقص کھانے کی شکایت بی ایس ایف اہلکار کومہنگی پڑگئی،تیج بہادر یادیو کو نوکری سے برطر ف کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکار تیج بہادر یادیو کو اپنے افسران کی شکایت کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے،تیج بہادر یادیوکو مختلف چارجز لگانے کے بعد نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔تیج بہادر یادیو نے رواں سال جنوری میں سوشل میڈیا کی سائٹ فیس بک پر ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں جس میں اس نے افسران کے گھپلوں اور فوجیوں کو دئیے جانے والے ناقص کھانے کی شکایت کی تھی۔

Most Popular