ڈونلڈ ٹرمپ نےملک میں انفراسٹکچر،سڑکوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیر کیلئے 100 ارب ڈالر دینےکااعلان کیا

 ڈونلڈ ٹرمپ نےملک میں انفراسٹکچر،سڑکوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیر کیلئے 100 ارب ڈالر دینےکااعلان کیا

غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں انفراسٹکچر کے مزید پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں ، جن میں سڑکوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیر شامل ہے  اس کیلئے ہماری حکومت نے ایک سو ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ، شمالی کوریا پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو شمالی کوریا سمیت کسی ملک سے کوئی خطرہ نہیں ، امریکہ کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، ویزہ پالیسی سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ ملک کی ویزہ پالیسی تبدیل کرنے کا مقصد امریکہ کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنا ہے ، اوباما کیئر کی جگہ نئے بل کی تجویز امریکہ کی خوشحالی کیلئے دی تھی ۔

Most Popular