یورپ اور جنوبی امریکا میں بڑا آپریشن

یورپ اور جنوبی امریکا میں بڑا آپریشن

یورپ اور جنوبی امریکا میں حکام نے بظاہر واٹس ایپ کے ذریعے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی تصاویر جاری کرنے والے نیٹ ورک کے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ۔سپین کی نیشنل پولیس، یوروپول اور انٹرپول نے یورپ اور جنوبی امریکا سے 39 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔سپین کے تحقیقاتی حکام نے گذشتہ برس اس نیٹ ورک کو پکڑا تھا جو انٹرنیٹ پر صارفین کو موبائل میسجنگ سروس واٹس ایپ کے نجی گروپس تک رسائی دیتا تھا۔تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ ان گروپس میں غیر قانونی تصاویر کو شیئر کیا جاتا ہے۔یوروپول کے مطابق گرفتاریوں کے دوران تلاشی کے عمل میں بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی سینکڑوں ڈیوائسز میں کئی ٹیرا بائٹس مواد برآمد کیا گیا۔سپین کی پولیس کے مطابق اس میں تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد فائلز شامل ہیں۔آپریشن تنتالیو نامی اس بین الاقوامی کارروائی میں جرمنی، سپین، پرتگال اور چلی، ارجنٹینا سمیت جنوبی امریکاکے کئی ممالک شامل تھے۔انٹرپول نے کہا ہے کہ اس آپریشن کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں اور انھیں بچوں سے جنسی استحصال سے متعلق بنائے گئے ڈیٹا میں شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے تفتیش کاروں کو اس مواد کی مدد سے متاثرین، بدسلوکی کرنے والوں اور مقامات کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔ابھی تک وٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک کی جانب سے اس کارروائی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Most Popular