بھارت میں ٹرین کی چودہ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق اُتکال ایکسپریس کو حادثہ شام پانچ بج کر پچاس منٹ پر مظفر نگر کے قریب اس وقت پیش آیا، جب وہ یاتریوں کو لے کر ہری دوار جا رہی تھی،، ابتدائی طور پر سامنے آنے والی ویڈیوز دیکھ کر لگتا ہے کہ حادثے میں اموات کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے،، اُتکا ل ایکسپریس ہری دوار سے پوری کے درمیان چلتی ہے،، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ،، تحقیقات کے بعد وجوہات سامنے آ جائیں گی،، بھارتی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ،، ریلوے ٹریک پر مرمتی کام جاری تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،، ٹرین حادثے کے زخمیوں کو نئی دلی اور مظفر نگر کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے