پاکستان کھلاڑیوں نے کشمیریوں کو عید سے پہلے عید کا تحفہ دیاہے۔ چودھری محمد سعید

پاکستان کھلاڑیوں نے کشمیریوں کو عید سے پہلے عید کا تحفہ دیاہے۔ چودھری محمد سعید

وزیر سپورٹس یوتھ ایند کلچر آزادکشمیر ،ایم۔ڈی۔اے وایم ۔ڈی ۔ایچ۔اے آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چودھری محمد سعید نے چمپئین ٹرافی 2017ء جیتنے پرپوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کھلاڑیوں نے پاکستانی اور دونوں اطراف موجود کشمیریوں کو عید سے پہلے عید کا تحفہ دیاہے ۔پاکستانی شاہینوں نے بھارت کو اوول کے میدآن میں عبرتناک شکست دے کر بھارتی سورمائوں کا غرور خاک میں ملا دیااورپوری کشمیری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ٹیم پاکستان نے یہ ثابت کردیکھایا کہ اگر وہ کسی منزل کو پانے کا ارادہ کرلیں تو اُن کے سامنے کوئی بھی رکاوٹ ریت کی دیوار کی سی اہمیت رکھتی ہے ۔بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے اور کمزور کرنے کی ہمیشہ کوشش میں رہا ۔مگر چمپئین ٹرافی کے فائنل میں 180رنز سے شکست دے کر پاکستان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیت کا سکہ بھارت سمیت پوری دنیا پر بٹھادیا ہے۔گرین شرٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں متحد ہو کر ٹیم ورک کا ایسا مظاہرہ کیا ہے جسے بھارت مدتوں یاد رکھے گا۔پاکستان ٹیم نے باولینگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپورٹس بورڈ کی محنت ،سیکٹرز اورکوچز پر بے وجہ تنقید کرنے والوں کے منہ بند کردئیے جس پر وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شکرگزار ہیں۔چمپئین ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کے بعد اب نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہونگے اور وہ آئندہ آنے والے ٹورنامنٹس اور ورلڈ کپ میں مزید محنت کرکے نمایاں کارکردگی پیش کریں گے۔

Most Popular