چیمپئنز ٹرافی میں عبرتناک شکست کے بعد پورا بھارت سوگ میں ڈوب چکا ہے

چیمپئنز ٹرافی میں عبرتناک شکست کے بعد پورا بھارت سوگ میں ڈوب چکا ہے

بھارتی ٹیم کی ہار پر ہندوستان میں صف ماتم بچھ گئی،، ہر کوئی آنسو بہا رہا ہے،، کئی شائقین نے تو روتے اور چیختے چلاتے ہوئے اپنے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالے، موقع موقع کی رٹ لگانے والے بھارتی گلوکار عالمگیر بھی اپنی ٹیم کی عبرتناک شکست پر بوکھلا اٹھے،، جنھوں نے اپنی ٹیم کو دھوکا دھوکا قرار دے دیا، بھارتی چینلز فائنل میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کی عبرتناک شکست اور اپنی ٹیم کی فتح کا اعلان کرچکے تھے،، جونسا چینل دیکھیں ہر سو قبل از وقت ہی فتح کا جشن چل رہا تھا، پاکستانی ٹیم کے تین سو اڑتیس رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی،، دھڑا دھڑ وکٹیں گرتے دیکھ کر وہاں کے میڈیا کو جیسے سانپ سونگھ گیا،، فتح کے بلند بانگ دعوے کرنے والوں کو شکست کا اعلان بھی چھوٹی سی بریکنگ کے ذریعے کرنا پڑا، بھارتی میڈیا جب حواس بحال کرکے واپس آیا تو پاکستان کے خلاف اتنی بری شکست پر اپنے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا،، کئی تجزیہ کاروں نے اسے دال میں کالا قرار دے دیا

Most Popular