لندن میں دہشتگردوں کا چوتھا وار، مسجد سے نکلنے والے نمازیوں کو ایک وین تلے کچل دیا گیا، واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے
برطانوی دارالخلافہ پھر سے دہشت گردوں کے نشانے پر آگیا، شمالی لندن کے علاقے فنس بَری میں ایک شخص نے مسجد سے تراویح پڑھ کر نکلنے والے نمازیوں پر اپنی وین چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے، حملے کے بعد وہاں موجود افراد نے اڑتالیس سالہ ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،، میٹروپولیٹین پولیس کے مطابق یہ مسلمانوں پر مشتبہ دہشت گردانہ حملہ ہے، جس کے بعد تمام مساجد اور مسلم اکثریتی علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، مسلم کونسل برطانیہ نے اسے اسلام دشمنی کا شدت پسندانہ مظہر قرار دیا ہے،، تنظیم کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی نمازیوں پر چڑھائی، برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے مسجد کا دورہ کیا،، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگرد کارروائی برطانیہ میں ہونے والے حملوں کا ہی تسلسل ہے