امریکہ میں برف پگھلنے اور شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے

امریکہ میں برف پگھلنے اور شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے

امریکی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی جانے والی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ برف پگھلنے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ،،، پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کچھ علاقوں میں نچلے درجے کا سیلاب آ چکا ہے جبکہ مشرقی واشنگٹن اور جنوبی ایڈاہو میں بھی سیلاب آ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’دریائے سپوکین‘ انیس سو ستانوے کے بعد بلند ترین سطح پر ہے جبکہ ’کوئر ڈی الین‘ جھیل میں پانی کا بہاؤ ستر ہزارکیوبک فٹ پر پہنچ گیا ہے جس میں سے صرف پینتیس ہزار قدرتی طریقے سے بہہ رہا ہے،،، پانی کی بلند ہوتی سطح کے باعث ہاربر آئی لینڈ پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،،، محکمہ موسمیات نے لوگوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور سیلاب آنے کی صورت میں فوری طور پر امدادی اداروں کو اطلاع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Most Popular