افغانستان: پولیس اور باغیوں کے مابین چھڑپوں میں 8 ا ہلکار، 22عسکریت پسند ہلاک

افغانستان: پولیس اور باغیوں کے مابین چھڑپوں میں 8 ا ہلکار، 22عسکریت پسند ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں باغیوں کے پولیس چوکیوں پر حملوں میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگے ، جوابی کاروائی میں 22 عسکریت پسند ہلاک ہوگے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی صوبے قندھار میں تین پولیس چوکیوں پر طالبان باغیوں کے حملوں میں کم از کم آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ قندھار صوبے کی پولیس کے سربراہ کے ترجمان ضیا درانی نے بتایا کہ طالبان نے ارغیستان اور ناشین کے علاقوں میں قائم پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کیے ۔ درانی کے مطابق ان حملوں کے دوران جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 22 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Most Popular