اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجودشمالی کوریا اور روس کے درمیان مسافروں کیلئے فیری سروس شروع

اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجودشمالی کوریا اور روس کے درمیان مسافروں کیلئے فیری سروس شروع

شمالی کوریا اور روس کے درمیان مسافروں کیلئے فیری سروس شروع ہوگئی ،شمالی کوریا سے روانہ ہونے والاچھوٹابحری جہاز پہلی مرتبہ روس کی دوردرازمشرقی بندرگاہ ولادیوسٹوکا پہنچ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا اور روس کے درمیان مسافروں کیلئے فیری سروس شروع ہوگئی ہے جس کامقصد دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں اوراقتصادی تعاون کو فروغ دیناہے۔شمالی کوریا سے روانہ ہونے والاچھوٹابحری جہاز پہلی مرتبہ روس کی دوردرازمشرقی بندرگاہ ولادیوسٹوکا پہنچ گیا ۔منگیونگبون نامی بحری جہازہفتے میں ایک مرتبہ روس جائے گا اور اس میں سامان لے جانے کی سہولت بھی ہوگی

Most Popular