ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہو گئی ، حسن روحانی اور ابراہیم رئیسی میں سخت مقابلہ ، پولنگ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوئی،، موجودہ صدر حسن روحانی اعتدال پسند رہنما ہیں جو دوسری مرتبہ میدان میں ہیں، امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ ان کی بڑی کامیابی تھی ، تاہم نوجوان طبقہ ان سے خوش نہیں، دوسری جانب صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی انتخابات میں کامیابی کے لیے زور لگا رہے ہیں، ابراہیم رئیسی، آیت اللہ خامینی کے قریبی ساتھی ہیں،، اپنی صدارت مہم میں ابراہیم رئیسی نے حسن روحانی کی معاشی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا،، سپریم لیڈرآیت اللہ خامینی نے اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے تمام نوجوانوں سے اپنا ووٹ استعمال کرنے کی اپیل بھی کی ، ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ سمیت 102 ممالک میں اوورسیزایرانیوں کے لیے بھی پولنگ اسٹیشنز قائم کے گئے ہیں

Most Popular