ایف بی آئی کی تفتیش امریکہ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ ٹرمپ

ایف بی آئی کی تفتیش امریکہ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ کسی بھی طرح کی ملی بھگت نہیں کی ،ایف بی آئی کی تفتیش امریکہ کو نقصان پہنچا رہی ہے،یہ پورا معاملہ محض نشانہ بنانے کے لیے ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا ۔واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنا دفاع کیا اور انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ کسی بھی طرح کی ملی بھگت سے انکار کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا یہ پورا معاملہ محض نشانہ بنانے کے لیے ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا بلکہ انتخاب میں روس کے اثرانداز ہونے سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی کانسل کی تقرری کے فیصلے سے امریکہ کو بہت بڑی زک پہنچ رہی ہے ۔ واضح رہے کہ اس معاملے کی تفتیش کے لیے ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مولیر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تقریبا سبھی جماعتوں کے سیاسی رہنماں نے ان کی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی تھی کہ انھوں نے جیمز کومی کو برطرف کر کے اس معاملے کی تفتیش پر اثرا انداز ہونے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا ڈائریکٹر کومی بیشتر افراد میں کافی غیر مقبول تھے۔ جب میں نے فیصلہ کیا تو حقیقت میں یہ سوچا کہ یہ فیصلہ دونوں جماعتوں کی جانب سے ہوگا کیونکہ آپ کو صرف رپبلکنز ہی نہیں بلکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے لوگوں کو بھی دیکھنا ہوگا، وہ سب ڈائریکٹر کومی کے بارے میں بری بھلی باتیں کر رہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تاریخ میں کسی بھی سیاست دان کے ساتھ اس طرح کا غیر منصفانہ سلوک نہیں کیا گیا ہوگا جس طرح سے ان کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

Most Popular