راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ سیدعلی گیلانی

راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ سیدعلی گیلانی

کل جماعتی حریت کانفرنس رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ راشڑیہ سوائم سیوک سنگھ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے یک بیان میں کہا ہے کہ انتہاپسند ہندوتنظیم راشڑیہ سوائم سیوک سنگھ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔سرینگر میں جاری ایک بیان میں انہوں نے آر ایس ایس کی طرف سے سرینگر میں مجوزہ عوامی اجتماع کے انعقاد کی اطلاعات پر گہری تشویش ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے جموں کے بعد کشمیر آر ایس ایس کا اگلا ہدف ہے۔

Most Popular