افغانستان کے صوبہ قندھار میں طالبان عسکریت پسندوں نے افغان نیشنل آرمی کے بیس پر2 خودکش حملے کیے ہیں
افغان صوبہ قندھار کے ضلع میونڈ میں واقع افغان نیشنل آرمی کی بیس پر رات گئے حملہ کردیا گیا، خودکش بمباروں نے پہلے بارودی مواد سے بھری دو فوجی گاڑیوں سے داخلی راستے پر دھماکے کیے، جس کے بعد مسلح عسکریت پسند فائرنگ کرتے ہوئے بیس میں داخل ہوگئے، اس کارروائی میں افغان آرمی کے چالیس اہلکار ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، رواں ہفتے کے دوران طالبان کی جانب سے یہ دوسرا بڑا حملہ ہے، دو روز قبل صوبہ پکتیکا کے دارالحکومت گردیز میں پولیس ہیڈکواٹر پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس میں پولیس چیف سمیت پنتالیس افراد مارے گئے تھے