خلیجی بھائیوں کے معاملے میں قطری حکومت سے فاش غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔
سابق امیر قطر کے بھتیجے اور سابق وزیرخارجہ سلطان سحیم آل ثانی کے بیٹے الشیخ سلطان بن سحیم آل ثانی نے کہا ہے کہ خلیجی بھائیوں کے معاملے میں قطری حکومت سے فاش غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے توقع ظاہر کی قطر کے حکمراں خاندان اور اعوان و انصار کی اپیل پر دوحہ حکومت مل بیٹھ کر خلیجی ممالک کے ساتھ تنازعات کے حل کے لیے موثر اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب پر اجلاس میں شرکت پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے بارے میں قطر سے بہت فاش غلطیاں ہوئی ہیں۔