امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی دی ۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی دی ۔امریکا کے وزیرخارجہ نے سی بی ایس ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کے حل کے لئے امریکا کی سفارتی کوششیں ناکام ہوگیں تو شمالی کوریا پر فوجی حملہ ہی واحد راستہ باقی رہ جائے گا۔رکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی پالیسی یہ ہے کہ شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کا مالک نہ رہے اور اس ملک سے اس طرح کے ہتھیار فائر کئے جانے کی صلاحیت سلب کر لی جائے۔