اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فلسطینی مظاہرین پر گولی چلا دی

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فلسطینی مظاہرین پر گولی چلا دی

صیہونی درندوں کے ہاتھوں نہتے بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی ناپاک کوشش جاری ہے اسرائیلی فوج نئی حکمت عملی کے تحت کم عمر اور نوجوان فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ،،ایسا ہی ایک واقع مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے الرام میں پیش آیا جہاں قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کو شہید کردیا۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فورسز کی فائرنگ سے 12 سالہ محی صدقی الطباخی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب فلسطینی شہری احتجاج کررہے تھے۔گزشتہ تین ہفتوں میں بیس سال سے کم عمر کے چار فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے
،

Most Popular