ہمارا اصل دشمن پاکستان نہیں چین ہے:ملائم سنگھ یادیو
سابق بھارتی وزیر دفاع ملائم سنگھ یادیو نے کہا کہ ہمارا اصل دشمن پاکستان نہیں چین ہے، انھوں نے اپنے دونوں پڑوسی ممالک پر الزام لگایا ہے کہ چین نے پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر حملے کی تیاری کرلی ہے،، انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین نے اپنے ایٹمی ہتھیار پاکستان میں چھپا رکھے ہیں،متنازعہ علاقے میں بھارتی اشتعال انگیزی بڑے تنازعہ کو جنم دے سکتی ہے،واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان سکم میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کشیدگی ہے، بھارت کی جانب سے الزام تراشیوں اور اشتعال انگیزی کے بعد چین نے بھی سرحدی علاقے میں مشقیں شروع کردی ہیں،، چین نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر بھارت باز نہ آیا تو بڑی محاذ آرائی کا سامنا کرنا ہوگا۔