پاکستان سے بدترین شکست پر بھارتی میڈیا کو تو سانپ سونگھ گیا تاہم سوشل میڈیا پر اب بھی کاغذی شیروں کی ذلت کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان سے بدترین شکست پر بھارتی میڈیا کو تو سانپ سونگھ گیا تاہم سوشل میڈیا پر اب بھی کاغذی شیروں کی ذلت کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان سے بدترین شکست ۔بھارتیوں کے ذہنوں سے ہی نہیں نکل رہی ۔پہلے دو روز تو بھارتی میڈیا نے بھی ٹیم کا جنازہ اٹھایا ۔ تاہم اب ان کو سانپ سونگ گیا۔ تاہم تمام بھارتی اخبارات نے اپنی شہ سرخیوں میں کوہلی الیون کی خوب درگت بنائی۔ اور دل کی بھڑاس بھی نکالی  بھارتی میڈیا تو ٹھنڈا ہو گیا  مگر سوشل میڈیا پر بھارت کی خوب درگت بن رہی ہے،سوشل میڈیا پر خود بھارتی اپنے ملک کی ٹیم پر تنقید کر رہے ہیں ،،جبکہ پاکستانی بھی بھارتیوں کا غرور خاک میں ملا رہے ہیں ، قومی ٹیم نے بھارتی ٹیم کا قرض سود سمیت چکا دیا جس پر سوشل میڈیا پر گیدڑ بھبھکیاں دینے والی بھارتی ہار کے بعد بھیگی بلی بن گئے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستانی ٹیم کو کمزور سمجھنے والی بھارتی ٹیم گرین شرٹس کا ایک وار بھی نہ سہہ پائی اور موقع موقع کی گردان رٹنے والے بھارتی ایک ہی شکست کے بعد دھوکا دھوکا کا رونا رونے لگے

Most Popular