طرابلس: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 126افراد جاں بحق

طرابلس: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 126افراد جاں بحق

لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 126تارکین وطن جان سے گئے، جبکہ کوسٹ گارڈز نے 4 افراد کو بچالیا ہے۔تارکین وطن جمعے کی رات کو کشتی کے ذریعے یورپ کیلئے روانہ ہوئے، لیکن ان کی کشتی سمندر کی لہروں کی نظر ہوگئی۔ لیبین کوسٹ گارڈز نے 4افراد کو بچالیا ہے۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے افراد مرچکے ہیں۔روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں افریقی، شامی اور دیگر شہری یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Most Popular